Monday , 17 December 2018
Latest News
You are here: Home » News » انتخابات میں پاکستان کی نوجوان نسل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک نصر اللہ

انتخابات میں پاکستان کی نوجوان نسل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک نصر اللہ

میورک رپورٹ
myo  picراولپنڈی: مسلم لیگ (ن) یو تھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک نصراللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہے اور جیت کا خواب دیکھنے والے سونامی خان اور ان کی ٹیم کو انتخابات میں مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کی عملی خدمت کی ہے۔

وہ گزشتہ روز یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کنونشن سے ضلعی صدر جاسم کنول،چیف آرگنائزر عبد المجید، ضلعی صدر شعبہ خواتین نورین اختر، تحصیل صدر راولپنڈی چوہدری خالق، کامران صابر، چوہدری عبد الوحید، معین اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

ملک نصراللہ نے کہا کہ سیاست اور کرکٹ میں بڑا فرق ہوتا ہے اور یہ بات ہمارے ملک کے نوجوان اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہیں اور سیاسی طور پر باشعور عوام کسی نو آموز کو ملک کی تقدیر نہیں سونپ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بہترین حکمرانی اور فنڈز کے انتہائی شفاف اور ایماندارانہ استعمال سے ثابت کیا ہے کہ یہی جماعت ملک کی قیادت کرنے کی اہل اور مستحق ہے، عوام سیاسی شعبدہ بازوں کے دلربا نعروں میں آنے والے نہیں ہیں۔ 

انہوں نے یو تھ آرگنائزیشن کے ورکروں سے کہا کہ وہ کمر کس لیں اور گھر گھر جا کر لوگوں کو مسلم لیگ ن کے انقلابی منشور سے آگاہ کریں، یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے ہی اسے سنوارنا ہے جس کے لئے ہمیں عوام کا بھر پور ساتھ حاصل کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے یوتھ اور مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکن اپنا آرام اور آسائش چھوڑ کر مسلم لیگی امیدواروں کی الیکشن مہم چلائیں گے۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم پارٹی اور ملک کے استحکام کے لئے رات دن کام کرنے کو تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>