Wednesday , 17 October 2018
Latest News
You are here: Home » News » راولپنڈی کے عوام کومنشیات فروشوں اور نقل مافیا نے کھوکھلے نعروں کے سواء کچھ نہیں دیا۔ شیخ رشید احمد

راولپنڈی کے عوام کومنشیات فروشوں اور نقل مافیا نے کھوکھلے نعروں کے سواء کچھ نہیں دیا۔ شیخ رشید احمد

میورک رپورٹ

Sheikh Rashid Ahmadراولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام کومنشیات فروشوں اور نقل مافیا نے کھوکھلے نعروں کے سواء کچھ نہیں دیا ‘عوام بید ار ہو جائے راولپنڈی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اور گذشتہ پانچ سالوں میں راولپنڈ ی کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے اس کا یوم حساب قریب آ گی ہے‘11مئی کو عوام خدمت کرنے والے کو یاد رکھے اور قلم دوات پر مہر لگا کر ثابت کر دے کہ راولپنڈی کی عوام کسی کی غلام نہیں ہے‘ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے‘ بہت سی قوتیں انتخابات کا التواء چاہتی ہیں جو ملک کے حق میں بہتر نہیں ہے۔

وہ پیر کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گھر گھر دورے کے موقع پر ہزارہ کالونی میں اہلیان علاقہ سے خطاب کر رہے تھے۔ عوامی مسلم لیگ کے ترجمان شیخ امین‘چوہدری اظہر‘ عابد مغل کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے راہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ شیخ رشید احمد ہزاہ کالونی میں پہنچے تو گھروں سے خواتین‘ بچے اور بزرگ باہر نکل آئے اور شیخ رشید احمد کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا۔ 

شیخ رشید احمد نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ عوام نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا ہوگا کہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ اس ملک کا وزیر اعظم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن پاکستان کی زندگی اور موت کے الیکشن ہوں گے‘ اگر اس وقت لوگ بیدار نہ ہوئے تو یہ چور‘ ڈاکوں اور ملک کو تباہ کرنے والے لوگ اس ملک کے حکمران ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا قرضہ 60سال میں لیا گیا ہے اتنا قر ضہ چار سال میں لیا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے پاس نہ پٹواریوں کے لوگ ہیں نہ ہی سرکاری ملازمین ہیں ہم مشن کے تحت پوری قوم کو جگانے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی زندگی کے نازک تر ین دور سے گذر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روز سپریم کورٹ فیصلہ دے رہی ہے اس ملک میں اس سے بڑی کیا بدقسمتی ہو گی کہ سپریم کورٹ جس کو کرپشن کے بے تاج بادشاہ قرار دے اسے ملک کا وزیر اعظم بنا یا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جو جتنا بڑا منافق اور بد عنوان ہے وہ اتنے ہی بڑے عہدے پر ہیں۔ انہوں نے کہا ریلوے کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے خراب تیل کی وجہ سے 300 انجن تباہ ہو گئے ہیں اس کا حساب کون لے گا اور کون حساب دینے والا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>